Brailvi Books

قسط 31:جَنَّتیوں کو سب سے پہلے کیا کھلایا جائے گا؟
1 - 18
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
جَنَّتیوں کو سب سے پہلے کیا کھلایا جائے گا؟ (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۱۹صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے: جسے ىہ پسند ہو کہ اللہ پاک کى بارگاہ مىں پىش ہوتے وقت اللہ پاک اس سے راضى ہو تو  اُسے چاہىے کہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شرىف پڑھے۔(2)  
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جنتیوں کو سب سے پہلے کیا کِھلایا جائے گا؟
سُوال:کیا چاول بھی  کھانوں کے سردار ہیں؟ نیز جَنَّتی جَنَّت میں سب سے پہلے کیا کھائیں گے ؟  
جواب:جَنَّت کے کھانوں میں گوشت کا سب سے پہلا نمبر ہے اور دوسرا نمبر چاول کا ہے۔(3)اِنْ شَآءَ اللّٰہ جَنَّت میں آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے قدموں میں بیٹھ کر گوشت بھی کھائیں گے اور چاول بھی کھائیں گے۔نیز جَنَّتی  جَنَّت میں سب سے پہلے مچھلی کی کلیجی کا کنارہ کھائیں گے۔(4)    
کیا جہیز کی نمائش کرنے میں یتیموں کی دِل آزاری نہیں؟
سُوال:آج کل بعض جگہوں پر جہىز  کی نمائش کی جاتی ہے،لوگوں کو جہیز دِکھانے کا باقاعدہ اِہتمام کیا جاتا ہے،کیا ایسا 



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۴ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۰؁ھ بمطابق 09 فروری 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے،جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)       
2 -    فردوس الاخبار،باب المیم،۲/۲۸۴،حدیث:۶۰۸۳دار الفکر بیروت 
3 -    حديثِ پاک میں ہے:دُنیا و آخرت میں کھانوں کا سردار گوشت اور پھر چاول ہیں۔(کنز العمال،کتاب المعیشة والعادات،الباب الثانی فی الشراب،الفصل الاول فی آداب الشراب،الجزء:۱۵، ۸/۱۲۷ دار الکتب العلمیة بیروت) 
4 -     بخاری،کتاب  مناقب الانصار،باب کیف اخی النبی   بین اصحابه،۲/۶۰۵،حدیث:۳۹۳۸  دار الکتب العلمیة بیروت